سروسز انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی حالت ٹھیک ہے، انہیں مزید ایک روز آئی سی یو میں رکھا جائےگا۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو میں ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے احسن اقبال کا مکمل چیک اپ کیا ہے۔

ڈاکٹر محمود ایاز نے یہ بھی کہا کہ احسن اقبال کے بازو کی ٹوٹی ہوئی دونوں ہڈیوں کو جوڑ دیا گیا ہے۔








