راولپنڈیسابق وزیرداخلہ چوہدری نثار آئندہ انتخابات کے لائحہ عمل اور ملکی سیاست پر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری نثار شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بھی گفتگو کریں گے۔

تاہم چوہدری نثار نے یہ اعلان نہیں کیا تھا کہ وہ اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ٹکٹ لے کر انتخابات میں حصہ لیں گے یا آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار آج پریس کانفرنس میں انتخابات کے حوالے سے اہم اعلانات کرسکتے ہیں۔








