اسلام آباد: امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے کا فیصلہ 11 مئی تک ملتوی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان عتیق جاں بحق ہوگیا تھا جس پر پاکستان نے امریکی سفارت کاروں کی بلا اجازت نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی تھی۔ جو اب میں امریکا نے بھی پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحمل 40 کلومیٹر تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اطلاق یکم مئی سے ہونا تھا۔








