لاہور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہم شکل خاتون سامنے آ گئیں ، اسپین سے تعلق رکھنے والی خاتون دیکھنے میں ٹرمپ سے ہو بہو مماثلت رکھتیں ہیں۔ امریکی صدر کی ہم شکل خاتون لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ڈولوریس گزشتہ 40 برس سے اس علاقے میں رہائش پذیر ہیں اور ان کے پاس نہ تو ٹی وی ہے اور نہ ہی موبائل فون۔ مقامی میڈیا کے نمائندے بھی ان سے انٹرویو لینے پہنچے جس کے دوران خاتون نے کہا کہ گاؤں کے لوگ اب انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی کزن پکارنا شروع ہوگئے ہیں۔








