فیروز والا: شاہدرہ کے علاقے مجید پارک میں سسرالیوں کے ہاتھوں پٹرول چھڑک کر جلائی جانے والی خاتون میو اسپتال میں دم توڑ گئی۔

تھانہ شاہدرہ پولیس نے فوزیہ کے بیان پر اس کے جیٹھ اکرام ،جاوید، سحر اور ساس کیخلاف مقدمہ درج کر لیاہے، پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے، لیکن تمام ملزمان گھر کو تالہ لگا کر فرار ہو گئے، تاہم پولیس نے ملزموں کے ایک رشتہ دار عارف کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ مقتولہ فوزیہ کا شوہر ملازمت کے لئے بیرون ملک مقیم ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےانسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔








