گجرات: پولیس نے اطالوی نژاد لڑکی ثنا چیمہ کی پراسرار موت کی تحقیقات کے لئے متوفی کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی پی پی گجرات نے سوشل میڈیا اور بین الاقوامی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کو تحقیقات حکم دے دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ہی ثنا کی موت کی وجوہات مشکوک لگنے لگیں، جس کی بنیاد پر پولیس نے متوفی کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا ہے۔
واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ثناء چیمہ کو اس کے باپ، بھائی اور چچا نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا اور موت کو حادثہ قرار دے کر سپرد خاک کردیا۔ منگووال کے قریب تین قبرستان ہیں لیکن ثنا چیمہ کو کوٹ فتح کے قبرستان میں سپرد خا ک کیا گیا۔ ثنا کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے متوفی کی قبر کشائی کی جائے گی جس کے صورت حال واضح ہوجائے گی، اب تک ثناء کے کسی رشتے دار کو گرفتار نہیں کیا گیا۔








