آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سینانایاکے نے ملاقات کی ہےجس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نےمزید بتایا کہ سری لنکن کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو سراہاجبکہ سری لنکن کمانڈر کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تاہم معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔








