اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس اپنی بات سنا دیتے ہیں کوئی اور بولتے تو پابندی لگا دیتے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ کیا عمران خان قوم کو بتائیں گے کہ انہوں نے تیر کو ووٹ نہیں دیا، کیا یہ لوگ تبدیلی لائیں گے جو بے اصولی کی سیاست کر رہے ہیں، کیا چوہدری سرور کے حوالے سے بھی جواب دیں گے انہیں ووٹ کیسے ملے؟، سینٹ کے انتخابات میں صرف ن لیگ اور اس کے اتحادیوں نے شفاف طریقے سے ووٹ دیا۔
نواز شریف نے لاہور میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے جلسہ گاہ میں سیوریج کا پانی چھوڑنے کے بارے میں کہا کہ منظور پشتین کے جلسے میں پانی چھوڑ دینا بہت بڑی زیادتی ہے، جلسے میں پانی چھوڑنا کہاں کا آزادی اظہار رائے ہے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اپنی بات سنا دیتے ہیں ، لیکن کوئی اور بولتا ہے تو پابندیاں لگا دیتے ہیں، کلثوم نواز کی طبیعت پہلے سے بہتر ،قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے ، ہم تو بس گئے اور جا کر واپس آ گئے۔








