ممبئی: بھارتی میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ بگ باس 12 کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔

کترینہ اور سلمان کی جوڑی کا شمار بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے جب کہ دونوں ایک ساتھ اسکرین پر بہت اچھے لگتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بگ باس12 کی میزبانی کے لئے سلمان کے ساتھ کترینہ کانام لیا جارہا ہے، رپورٹس کے مطابق کترینہ واحد اداکارہ ہیں جو سلمان کے ساتھ مزاحیہ انداز میں بگ باس میں میزبانی کرسکیں گی۔ تاہم ابھی تک کترینہ یا شو انتظامیہ کی جانب سے اس خبر کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سلمان اور کترینہ ایک ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں جن میں ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘، ’’ایک تھاٹائیگر‘‘اور ’’میں نے پیار کیوں کیا‘‘وغیرہ شامل ہیں۔








