لاہور : ایف آئی اے نے لڑکیوں کو فیس بک پر دوستی کے بعد نازیبا وڈیو اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتارکر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اقبال ٹاؤن میں چھاپہ مار کر زبیر نامی لڑکے کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مختلف لڑکیوں کی نازیبا وڈیو اور تصاویر جو اس کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے برآمد کی قبضے میں لے کر سائبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔








