جلال پور پیروالہ: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی زندگی بھرنااہلی کافیصلہ قبول ہے لیکن جولائی میں عوام کا فیصلہ نواز شریف ہی کے حق میں آئے گا۔
جلال پور پیر والہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومتیں کام شروع کرتی تھیں تومکمل نہیں کرتی تھیں، (ن) لیگ کی حکومت منصوبے شروع بھی کرتی ہے اور مکمل بھی کرتی ہے، مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ حکومتوں کے منصوبے بھی مکمل کیے ہیں، لوگ خیبر پختونخوا میں عمران خان اور سندھ میں آصف زرداری کا کام دیکھ لیں اور پنجاب میں شہباز شریف کا کام دیکھ لیں، فرق سب کو نظر آتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان صرف جمہوریت اور عوام کے فیصلے پر چلے گا، سیاست کے فیصلے جولائی میں پولنگ اسٹیشنز پر ہوں گے، سیاست کے فیصلےعدالتوں سے ہونا اچھی روایت نہیں، گزشتہ روز عدالت سے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ آیا، ہمیں نواز شریف کی زندگی بھر نااہلی کا فیصلہ بھی قبول ہے، جولائی میں نوازشریف کےحق میں فیصلہ آئے گا۔








