کراچی: وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف ہم سب کے قائد اور مجھ سمیت تمام کارکنان ان کے سپاہی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہم سب کے قائد تھے اور ہمیشہ رہیں گے جب کہ مجھ سمیت مسلم لیگ (ن) کے تمام کارکنان ان کے سپاہی ہیں، سابق وزیراعظم کی مثبت سوچ اور بہترین پالیسیوں کی وجہ سے ہی مسلم لیگ (ن) عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ترقیاتی ایجنڈے کا ویژن رکھتی ہے، تعلیم، صحت، آمدورفت کی بہترین سہولیات سمیت ترقی سندھ کے عوام کا بھی حق ہے، اگر اللہ نے موقع دیا اور صوبے کے عوام نے اعتماد کیا تو سندھ کے تمام شہروں کی تقدیر وحالت بدل دیں گے، میرا ایمان ہے کراچی ایک بار پھر وبصورت شہر بن سکتا ہے اور اس کی روشنیاں دوبارہ بحا ل ہو سکتی ہیں لیکن شرط ہے کہ ایمانداری، امانت اور دیانت سے کام کیا جائے۔








