کراچی: ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کے لیٗے نئی مشکلات کھڑی ہوگٗئیں۔ نیوکراچی سے گرفتار 19 افراد کو قتل کرنے والے ٹارگٹ کلر نے اعتراف کیا ہے کہ حماد صدیقی کےاحکامات پر قتل کئے۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان کے مطابق ملزم نے 1992 میں اپنی گھناونی وارداتوں کا آغاز کیا۔ ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ جلاؤ گھیراو اور بھتہ خوری کی وارداتوں کا بھی اعتراف کیا۔ ملزم زاہد اقبال سے اسلحہ بھی برآمد کرکیا گیا۔
ادھر پولیس نے دیگر 8 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جو بینک سے کیش لے کر نکلنے والوں کو لوٹتے تھے، ان سے تفتیش جاری ہے۔








