سان یان: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چوتھا صنعتی انقلاب دستک دے رہا ہے، پتھر ہٹانے اور پہاڑ ہلانے کا وقت آچکا، 2050 میں پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائیگا۔

وزیراعظم نے کہا انسان آج ٹیکنالوجی کی حدوں کو چھو رہا ہے، ورلڈ ٹریڈ آرڈر ٹوٹ رہا ہے، ایشیا مستقبل کی تجارت کا مرکز ہوگا۔ انہوں نے کہا پاکستان کی شرح نمو سالانہ 6 فیصد کے حساب سے ترقی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا بائیو ٹیکنالوجی نئی دنیا تخلیق کر رہی ہے، انسان آج ٹیکنالوجی کی انتہا کو چھو رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا چین عالمی تجارت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، باؤ فورم دنیا میں ایشیا کا مقام بلند کرنے کے لیے نمایاں پلیٹ فارم ہے، روبوٹکس اور کوانٹم کمپیوٹنگ نے زندگی کو نئی جہت دی، سائنسی ایجادات نے گورننس اور بزنس کے تقاضوں کو بھی بدل دیا۔








