ملتان: سیکیورٹی افسران پر تشدد کرنے والے 5 چینی انجنیئرز کو ملک بدر کردیا گیا ہے۔

کمشنر ملتان کی انکوائری رپورٹ کے بعد وزارتِ داخلہ نے انجنیئرز کو ملک بدر کا حکم جاری کیا اور انہیں گاڑیوں کے ذریعے لاہور لایا گیا اور خصوصی طیارے کے ذریعے ملک بدر کردیا گیا۔ ملک بدر کئے جانے والوں میں کنٹری پروجیکٹ منیجر ولبنگ، ایڈمن آفیسر تی آن ویجون، میٹریل انجینیئر مسٹرہوئی لیو، فنانس آفیسر وانگ بیفن اور فیلڈ انجنیئر سٹرتان ینگ شامل ہیں۔








