ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کو سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا اور مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اجے دیوگن نے انسٹا گرام پر بیٹے یوگ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں ان کے دوسرے ہاتھ میں سگریٹ دیکھی جا سکتی ہے جس پر اداکار کو مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر مداحوں نے اپنی رائے کا اظہاربھی کیا۔ ایک مداح نے ان کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ سگریٹ نوشی صحت کے لیے اچھی نہیں اور آپ کے اس عمل سے آپ کا بیٹا بھی سگریٹ پینا سیکھے گا۔
دوسرے مداح نے بھی کہا کہ آپ اپنے بیٹے کے ساتھ ہی سگریٹ نوشی کر رہے ہیں آپ اس سے بڑھ کر اور کچھ اچھا کرسکتے ہیں۔ ایک مداح نے دوسرے اداکاروں سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اجے دیوگن بھی سلمان، سنجے اور شاہ رخ خان کی طرح چین اسموکر ہیں۔
اداکار کی جانب سے یہ پہلی بار نہیں کہ انہوں نے سگریٹ نوشی کی تصویر شیئرکی ہو اس سے قبل بھی وہ ایسی تصویریں شیئر کرتے رہے ہیں اور ہر بار انہیں اچھا خاصا تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔









