کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کرنے جارہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد کہا ہے۔

عائشہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا میں اور میرے منگیتر آپ سب کی دعاؤں اور محبتوں کے شکر گزار ہیں، کچھ عرصہ قبل میں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ میں اب شوبز کی چکاچوند سے دور رہنا چاہتی ہوں۔ میں نے گزشتہ برس منگنی کی تھی۔ میں اور میرے منگیتر ہم دونوں ایک دوسرے کو گزشتہ کئی برسوں سے جانتے ہیں۔ میں تمام لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ ہمارے فیصلے کی عزت کریں۔ اس کے علاوہ ہمیں اور ہمارے خاندانوں کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
واضح رہے کہ عائشہ خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے متعددکامیاب ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ جب کہ ان کی جوڑی ہمایوں سعید کے ساتھ سب سے زیادہ پسند کی گئی۔








