لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے سابق وزیر داخلہ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے مابین گزشتہ کئی ماہ سے تلخ بیانات کا سلسلہ جاری ہے، چند روز قبل چوہدری نثار نے ایکسپریس نیوز کو انٹرویو میں کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے رشتہ اور ناطہ قائم رکھنا چاہتا ہوں لیکن پارٹی کو گھر کی لونڈی بنایا گیا تو شاید پارٹی سے بھی رشتہ نہ رہے۔








