counter easy hit

خیبر پختونخوا شن کیو کشن کائی کے زیر اہتمام پشاور میں دوسری آل خیبر پختونخوا انڈر16فل کنٹکٹ شن کیو کشن کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد

پشاور: (اصغر علی مبارک) خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن(شن کیو کشن کائی) کے زیر اہتمام کراٹے ہیڈ کوارٹر گورنمنٹ ٹی وی سی  گلبہار پشاور میں دو روزہ دوسری آل خیبر پختونخوا انڈر16فل کنٹکٹ شن کیو کشن کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقادکیا گیا۔ جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے 16سال سے کم عمر کے بچوں نے سینکڑوں کے تعداد میں حصہ لیا اور اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔مقابلے دو دن جاری رہے پہلے روز پانچ کٹیگریز کے مقابلے ہوئے جس میں صوبائی اسمبلی کے ممبر شوکت علی یوسفزئی اور ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم مہمان خصوصی تھے۔ انکے ہمراہ صوبائی ایسو سی ایشن کے سینئر نائب صدر شاہد درانی عظمی یوسی شیخ آباد کے جنرل کونسلر زبیر احمد قریشی اور اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ناظم ٹاون ون زاہد ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی معاشرے کا ایک اہم فرد ہوتا ہے کھلاڑی پریکٹس کے بغیر آگے بڑھ نہیں سکتے کھلاڑی کشمیر میں ہونے والے انڈر16نیشنل ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑی مزید تیاری کریں۔انہوں نے ایسو سی ایشن کے ساتھ ہر قسمکے تعاؤن کا یقین دلایا ممبر صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسفزائی نےکہا کہ پی ٹی آئی کا ویژن ہے کہ ملک کا ہر نوجوان صحت مند اور توانا رھے حکومت خیبر پختونخوا کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے گی انہوں نے صاحبزادہ الہادی کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ کم وسائل کے باوجود بچوں کیلئے ایسے تقریبات منعقد کرنا قابل تحسین ہے۔انہوں نے حسین آباد گلبہار نمبر1میں تعمیر ہونے ولاے سپورٹس کمپلیکس میں باقاعدہ علیحدہ ایک پوشن انٹر نیشنل شن کیو کشن کراٹے اکیڈمی کیلئے وقف کرنے کا اعلان بھی کیاا یونٹ کے دوسرے روز بھی پانچ کٹیگریز کے مقابلے ہوئے جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان تھے۔جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور کہا کہ فل کنٹکٹ کراٹے حقیقت میں مردوں کا کھیل ہے جس میں حقیقی معنوں کھلاڑی ایک دوسرے پراٹیک کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فل کنٹکٹ کراٹے ایسو سی ایشن نے صوبے میں سب سے زیادہ ٹورنامنٹوں کا انعقاد کیا ہے جو کہ خوش آئند ہےنتا یج کے مطابق (1)20-کلوگرام میں وزیر باغ کے طلحہ اول حمزہ دوئم ذین اللہ نے سوم (2)25-کلوگرام میں سرفراز سنٹر کے عدنان نے پہلی نثار نے دوسری جبکہ باغبانان کے عبد المالک نے تیسری (3)30-کلوگرام میں وزیر باغ کے عزیر نے پہلی سرفراز سنٹر کے زبیر نے دوسری جبکہ وزیر باغ کے مزمل نے تیسری (4)35-کلوگرام میں وزیر باغ کے کامران نے پہلی اویاما سنٹر نوشہرہ نے دوسری جبکہ باغبانان کے عبد اللہ نے تیسری (5)40-کلوگرام میں باغبانان کے محمد ایوب نے پہلی مردان کے مسیح اللہ نے دوسری اور حذیفہ نے تیسری (6)45-کلوگرام میں ٹی وی سی کے شمس العارفین نے پہلی ،سرفراز سنٹر کے فیصل نے دوسری اور نوشہرہ کے نثار نے تیسری(7)50-کلوگرام میں سرفراز سنٹر کے بریالے نے پہلی وزیر باغ کے سلمان نے دوسری اور فاٹا کے بلال خان نے تیسری (8)55-کلوگرام میں چارسدہ کے عبید الرحمن نے پہلی فاٹا کے حماد نزیر نے دوسری جبکہ سرفراز سنٹر کے ذاہد اللہ نے تیسری (9)65-کلوگرام مندنی کے زیاد اکبر نے پہلی ،باغبانان کے احسان اللہ نے دوسری جبکہ مندنی کے سلمان خان نے تیسری (10)65+کلوگرام اوپن ویٹ میں مندنی کے ابرار احمد نے پہلی ،ابوبکر نے دوسری جبکہ چارسدہ کے علی حسنین نے تیسری پوزیشن حاصل کی مجموعی طور پر 55پوائنٹ کے ساتھ شہباز سنٹر وزیر باغ پشاور نے پہلی 45پوائنٹ کے ساتھ سرفراز سنٹر اور مندنی ہری چند نے دوسری جبکہ اویاما سنٹر نوشہرہ نی35پوئنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔