چیف جسٹس آف پاکستان کا لیتھوانیا کی شہری خاتون میمونہ کی درخواست پر ازخود نوٹس

وکیل نے کہا کہ خاتون کو 7 سال سے اپنی بیٹیوں سے ملنے نہیں دیا گیا۔ چیف جسٹس نے خاتون کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ہماری موجودگی میں آپ پریشان نہ ہوں۔ جس کے بعد چیف جسٹس نے گوجرانوالہ کے سی پی او حکم دیا کہ وہ پیر کو میمونہ کی تینوں بچیوں اور شوہر کو عدالت کے سامنے پیش کریں۔ چیف جسٹس نے خاتون کی درخواست پر تمام فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دئے ہیں








