پولیس اہلکار اب سڑکوں پر شہریوں کی چھوڑی ہوئی سائیکلیں اکٹھی کرنے میں مصروف رہتے ہیں

حکام کے مطابق صرف بیجنگ کے گلی محلوں میں سڑک کنارے رکھی ایسی سائیکلوں کی تعداد کئی لاکھ بنتی ہے۔ یاد رہے کہ دو سال پہلے چین میں بائیک شیئرنگ کا انداز متعارف کرایا گیا تھا۔ ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، فی گھنٹہ کے حساب سے کرائے پر سائیکل آرڈر کریں اور ایپ سے ملنے والا کوڈ سڑک کے کنارے کھڑی کسی سائیکل میں ڈالیں۔ اب سائیکل آپ کی ہوئی، اپنی منزل پر پہنچ کر جہاں جی چاہے لاک کر کے سائیکل چھوڑ دیں۔








