counter easy hit

پاکستان نے تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا، پاکستانی فورسز دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز کر رہی ہیں .ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل’

PAKISTAN, WIPED OUT, TERRORISTS, FROM, ALL, AREAS, PAKISTANI, FORCES, CONDUCTED, SUCCESSFUL, OPERATIONS, SAYS, SPOKESPERSON, FOREIGN, OFFICE, PAKISTAN, DR. FAISAL, BY, ASGHAR ALI MUBARAK

اسلام آباد( رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے ) اسلام آباد: پاکستان نے امریکی ڈو مور کا مطالبہ ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ھے ، اب افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے افغان حکومت اور امریکا کے ریزولیوٹ سپورٹ مشن کو ڈو مور کرنا چاہیے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستانی فورسز انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز کر رہی ہیں اور اس کے نتیجے میں پاکستان نے سرحدی سمیت تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیا ہے اور پاکستان میں اب دہشت گردوں کی کوئی منظم موجودگی نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ امریکا نے پاکستان کی نشاندہی پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی کی، لیکن افغان سرزمین پر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے افغان حکومت اور ریزیلیوٹ سپورٹ مشن کو ڈو مور کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکی حکومت سے بھی کہا ہے کہ وہ ہماری سرزمین پر دہشت گردوں کے خلا ف حتمی کارروائی کے لیے خفیہ معلومات کا تبادلہ کرے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حال ہی میں امریکا کا نجی دورہ کیا جس دوران انہوں نے امریکی نائب صدر مائیک پینس اور دیگر حکام سے دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی۔پاکستان کی طرف سے بھارت کے سفارتی عملے کو ہراساں کرنے سے متعلق شکایات کے حوالے سے ڈاکٹر فیصلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار ملک ہے اور ہم سفارتکاروں کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرتے ہیں، جبکہ بھارت نے اپنی شکایات سے متعلق پاکستان کو کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ سے کیے گئے ناروا سلوک پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ پاکستانی سفارتی عملے اور ان کے بچوں کے تحفظ کی ذمہ داری بھارتی حکومت کی ہے، جبکہ ہم نے ان افسوسناک واقعات پر بھارت سے احتجاج کیا ہے۔

PAKISTAN, WIPED OUT, TERRORISTS, FROM, ALL, AREAS, PAKISTANI, FORCES, CONDUCTED, SUCCESSFUL, OPERATIONS, SAYS, SPOKESPERSON, FOREIGN, OFFICE, PAKISTAN, DR. FAISAL, BY, ASGHAR ALI MUBARAK