ایس پی اسلام آباد نے کہسار پولیس کی کارکردگی مثالی قراردیدی، کرائم رپورٹرز کا احتجاجی بائیکاٹ

انہوں نے کہا کہ اس کارکردگی پر آئی جی اسلام آباد ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد اور رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ کوہسار پولیس نے تھانہ آبپارہ اور تھانہ کوہسار کی حدود سے چوری ہونے والے دو موٹر سائیکل بھی برآمد کیے ہیں۔ کوہسار پولیس نے گزشتہ ایک ماہ میں منشیات فروشوں کے خلاف گیارہ مقدمات درج کیے تھے۔ سٹی زون کے چھ تھانوں میں ایک ماہ کے دوران 15 مقدمات درج ہوئے۔ منشیات کے 46، راہزنی کے چار اور قتل کا ایک مقدمہ درج ہوا ہے۔
نئے آئی جی سلطان اعظم تیموری نے پولیس اصلاحات کے لیے بڑے پراجیکٹس شروع کیے ہیں۔ تھانوں کے اندر عالمی معیار کے رپورٹنگ رومز بنائے جارہے ہیں۔ فرنٹ ڈیسک سے ون انڈو آپریشن سے شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ کمپیوٹرائزڈ سسٹم ہونے کے باعث ساری کارروائی کی مانیٹرنگ پولیس افسران خود کریں گے۔ آپسی معمولی جھگڑوں کے حل کے لیے تھانوں میں مصالحتی کمیٹیوں کو فعال کیا جارہا ہے۔ عورتوں اور بچوں کے تحفظ اور قانونی مدد فراہم کرنے کےلیے جینڈر اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سینٹر بنایا جارہا ہے۔ ویمن تھانہ میں 8090 پر کال کرکے رسپانس یونٹ گھر جاکر مسائل حل کرے گا۔
سٹی سرکل میں خاتون صحافی کے قتل اور صحافیوں پر حملے اور ہراساں کرنے کے معاملہ پر ایس پی سٹی کی پریس کانفرنس کا کرائم رپورٹرز نے بائیکاٹ کر دیا۔ جب تک سٹی سرکل سرکل میں خاتون صحافی کے قتل اور دیگر صحافیوں پر حملے اور ہراساں کرنے کا نوٹس نہیں لیا جاتا۔ پولیس کے ہر ایونٹ اور پریس ریلیز کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔








