یونیورسل نمبر پلیٹ سسٹم کے اجراء جعلی نمبر پلیٹس کا خاتمہ ہوجائے گا، ای ٹی او ایڈمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نعمان خالد

ای ٹی او ایڈمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نعمان خالد نے بتایا کہ یونیورسل نمبر سسٹم کے اجراء سے تمام چھوٹے بڑے اضلاع میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی بدولت حاصل ہونے والی اہمیت یکساں ہو جائے گی، لاہور اور راولپنڈی پر رجسٹریشن کے بوجھ میں کمی آئے گی اور دیگر چھوٹے اضلاع کو بھی ریونیو حاصل ہوگا جبکہ اس سے کرپشن کا بھی خاتمہ ہوسکے گا اور جرائم کے دوران گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس کا ازخود خاتمہ ہوجائے گا۔
ای ٹی او ایڈمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نعمان خالد نے بتایا کہ نئے وہیکل رجسٹریشن سسٹم کی بدولت گاڑی مالکان صوبے کے کسی بھی ضلع میں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کروا سکیں گے اور گاڑی کے رجسٹریشن کے ضلع سے رابطہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ای ٹی او ایڈمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نعمان خالد نے بتایا کہ قبل ازیں ہر ضلع کے کمپیوٹر سرور میں ایک ہی ضلع کی گاڑیوں کے ریکارڈ کی وجہ سے ایسا ممکن نہ تھا۔ گذشتہ برس صوبے بھر کے تمام اضلاع کو باہم مربوط کرتے ہوئے تمام ڈیٹا سنٹر لائزڈ کردیا گیا ہے جس سے تمام ڈیٹا ایک ہی سرور پر دستیاب ہوگا۔ نئے نظام کے تحت رجسٹریشن بک کی جگہ 6 سے زائد سیکورٹی فیچرز کا حامل سمارٹ کارڈ جاری کیا جائے گا جس میں موجود الیکٹرونک چپ پر گاڑی کی خرید، فروخت اور مالک کے بارے میں تمام تر معلومات دستیاب ہوں گی۔
پنجاب بھر میں نیا وہیکل رجسٹریشن سسٹم آئندہ ماہ سے رائج ہوگا راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں نیا وہیکل رجسٹریشن سسٹم آئندہ ماہ سے رائج ہوگا۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی تنویر عباس گوندل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جدید سیکورٹی فیچرز کا حامل وہیکل رجسٹریشن سسٹم مارچ 2018 سے نافذ العمل ہوگا۔ اڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی تنویر عباس گوندل نے بتایا کہ نئے وہیکل رجسٹریشن سسٹم منصوبے میں رجسٹریشن بک کی جگہ سمارٹ کارڈ، جدید سیکورٹی فیچرز کی حامل کیمرا ریڈایبل نمبر پلیٹس اور یونیورسل نمبر کا اجراء شامل ہے۔








