
سابق وزیر اعظم 12 ویں ، مریم نواز 14ویں جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 16ویں مرتبہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش ہوں گے۔احتساب عدالت نے استغاثہ کے مزید 6گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کررکھا ہے۔ تینوں ملزمان کی موجودگی میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے ، وکیل صفائی خواجہ حارث بیانات کی روشنی میں گواہوں پر جرح کریں گے۔تینوں نیب ریفرنسز میں ان تک استغاثہ کے 12گواہان سدرہ منصور ،جہانگیر احمد،محمد رشید ، مظہر بنگش ،شہباز حیدر، ملک طیب، مختار احمد ، عمردراز، یاسر شبیر ،شکیل ناگرا، زاور منظور اور تسلیم خان بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔








