
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی ٹیمیں تشکیل دی ، تباہ کن بولنگ کرنے والے پاکستانی نوجوان حسن علی ٹی 20 اور ون ڈے دونوں ٹیموں میں شامل ہیں، حسن نے سال 2017 میں سب سے زیادہ 45وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ 46 وکٹیں لے کر ٹی 20ٹیم کا بھی انتخاب بنے۔ون ڈے کرکٹ میں 872رنز بنانے والے بابر اعظم بھی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں جبکہ ون ڈے ٹیم میں بھارت، پاکستان، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور افغانستان کے کھلاڑی بھی شامل ہیں تاہم ٹی 20ٹیم میں ویسٹ انڈین چھائے ہوئے ہیں البتہ ٹیسٹ ٹیم میں کوئی پاکستانی جگہ نہیں بنا سکا۔










