
PRESIDENT, PPP, PUNAJB, QAMAR, UZ, ZAMAN, KAIRA
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف ساری عمر جمہوریت کی گاڑی ڈی ریل کراتے رہے اور آج بھی ڈی ریل کرانا چاہتے ہیں۔ میاں صاحب کو جمہوری نظام کا چلنا سوٹ نہیں کرتا، وہ تصادم کی کوشش میں ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جو تاحیات نااہل ہو چکا اسے مسلم لیگ ن نے پارٹی کا سربراہ بنا دیا،دیکھتے ہیں شہبازشریف کی وزیراعظم کے لئے نامزدگی کتنی موثر ہوتی ہے۔ن لیگ کے جلسوں میں وزیراعظم مریم نواز کے نعرے بھی لگ رہےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف احتساب کی بات کررہے ہیں،حدیبیہ کیس کھول کر ان کی خواہش پوری کردی جائے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سینٹ بل کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو انہوں نےگالیاں دیں جن کی زندگی جمہوریت کے خلاف سازشوں میں گزری۔








