counter easy hit

میرا نے شوبز انڈسٹری چھوڑ کر ایسا کام شروع کرنے کا اعلان کردیا کہ آپ بھی تعریف پر مجبور ہوجائینگے

میرا نے شوبز انڈسٹری چھوڑ کر ایسا کام شروع کرنے کا اعلان کردیا کہ آپ بھی تعریف پر مجبور ہوجائینگے

Meera, Film ,Star,

Meera, Film ,Star,

لاہور (آن لائن) اداکارہ میرا نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔اداکارہ  میرا نے کہا ہے کہ اپنی آخری فلم کی شوٹنگ کر رہی ہوں ، 2018 میں فلم انڈسٹری کو مکمل خیر باد کہہ دوں گی ، فلمسٹار میرا نے ایک بار پھر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اداکارہ کا کہناہے کہ میں اپنی آخری فلم کی شوٹنگ کر رہی ہوں جسےمکمل کرنے کے بعد 2018 میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر کے فلاحی کاموں میں حصہ لوں گی۔ اپنے ہسپتال کے پراجیکٹ پر کام کرنا چاہتی ہوں۔ ہسپتال کیلئے سیالکوٹ میں ملنے والی زمین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ یہاں سے دور ہے ، میں اتنی دور نہیں جاسکتی ، اس لئے لاہور میں زمین تلاش کر رہی ہوں۔