counter easy hit

دھرنے کے خلاف کارروائی پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

دھرنے کے خلاف کارروائی پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

Strike, in Faizabad,

Strike, in Faizabad,

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد آپریشن پر اپنے موقف میں کہا ہے کہ طاقت کا استعمال کرکے حکومت نے معاملے کو الجھا دیا۔

اسلام آباد میں دھرنا ختم کرانے کے لیے کیے گئے آپریشن پر ردعمل میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دھرنے کے خلاف طاقت کا استعمال کرکے حکومت نے معاملے کو الجھا دیا ہے، حکومت کو افہام و تفہیم کا راستہ نہیں چھوڑنا چاہئے تھا، طاقت کے استعمال سے معاملات حل ہونے کی بجائے مزید خراب ہوتے ہیں، حکومت کی ذمہ داری تھی کہ ختم نبوت کے خلاف ہونے والی سازش بے نقاب کرتی، جب تک ختم نبوت کے حلف میں ترمیم کرنے والوں کو سزا نہیں ملتی عوام مطمئن نہیں ہونگے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ دھرنے کا قطعی کوئی قانونی جواز نہیں ہے اور قانون کی بالادستی کے لئے آپریشن تو ہونا تھا، لیکن معاملہ حساس ہے، حکومت نے کئی علماء کو شامل کیا اور مذاکرات کی کوششیں کی گئیں، تاہم ساری سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے جانا چاہیئے تھا، جو نہیں لیا گیا۔ ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے کہا کہ دھرنے کا معاملہ بہت حساس ہے، ہم آپریشن کے خلاف نہیں لیکن کارروائی ایسی ہو جس سے جذبات مجروح نہ ہوں۔