yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اللہ پاک کے99 احکامات

MH Kazmi May 22, 2017 1 min read
99 orders of Allah Pak
Share this:

اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے ، یعنی ہماری پیدائش سے قبل ، پیدائش ، بچپن ، لڑکپن ، جوانی ، بوڑھاپا اور پھر موت ، قبر کی زندگی اور پھر روزِ محشر کا حساب و کتاب ار اسکے بعد دائمی زندگی جنت یا دوزخ ، ہم نے اکثر علماءکرام سے سنتے آئے ہیں کہ “ اللہ پاک بندے سے ستر ماو¿ں سے زیادہ پیار کرتا ہے“
اس بات سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا کہ ابلیس نے حکم خدا کی عدولی کی اور شیطان بن گیا ، حالانکہ شیطان بڑا عابد اور پریزگار تھا مگر جب اللہ پاک نے حضرت آدم علیہ اسلام کو سجدہ کرنے کا حکم دیا تو یہ شیطان مردود انکاری بن بیٹھا اصل میں شیطان مردود باپ اول حضرت آدم علیہ اسلام سے حسد اور جیلس ہو گیا تھا۔
اللہ رب العزت نے شیطان مردود کی چالوں سے بچنے کے لئے انسانوں کی رہنمائی فرمائی ۔ جب سے دنیا قائم ہوئی ، ہر خطہ ہر قوم میں ڈر سنانے اور اللہ کی واحدیت کی تلقین کرنے کے لئے اللہ پاک نے اپنی کتابوں اور رسولوں کو نازل کیا۔سردار الانبیاءجناب رسالت مآب ﷺ اور اپنی الہامی کتابِ مبین قرآن پاک اور اپنا پسندیدہ دین اسلام میں ہمیں پیدا فرمایا جو بہت بڑا احسان عظیم ہے ۔
اللہ تعالیٰ کی قرآنِ پاک میں انسانیت کو 99 کے قریب براہِ راست ہدایات فرمائیں
1 بدزبانی سے بچو (3:159)
2 غصے کو پی جا¶ (3:134)
3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو (4:36)
4 تکبر سے بچو (7:13)
5 دوسروں کی غلطیاں معاف کرو (7:199)
6 لوگوں سے نرمی سے بات کرو (20:44)
7 اپنی آواز پست رکھو (31:19)
8 دوسروں کا مذاق نہ اڑا¶ (49:11)
9 والدین کا احترام اور ان کی فرمانبراداری کرو (17:23)
10 والدین کی بے ادبی سے بچو اور اُن کے سامنے اُف تک نہ کہو (17:23)
11 اجازت کے بغیر کسی کی خلوت گاہ (پرائیویٹ کمرہ) میں داخل نہ ہو (24:58)
12 آپس میں قرض کے معاملات تحریر کر لیا کرو (2:282)
13 کسی کی اندھی تقلید مت کرو (2:170)
14 اگر کوئی تنگی میں ہے تو اسے قرضہ اتارنے میں مہلت دو (2:280)
15 سود مت کھا¶ (2:275)
16 رشوت مت اختیار کرو (2:188)
17 وعدوں کو پورا کرو (2:177)
18 آپس میں اعتماد قائم رکھو (2:283)
19 سچ اور جھوٹ کو آپس میں خلط ملط نہ کرو (2:42)
20 لوگوں کے درمیان انصاف سے فیصلہ کرو (4:58)
21 عدل و انصاف پر مضبوطی سے جم جا¶ (4:135)
22 مرنے کے بعد ہر شخص کی دولت اس کے قریبی عزیزوں میں تقسیم کر دو (4:7)
23 عورتوں کا بھی وراثت میں حق ہے (4:7)
24 یتیموں کا مال ناحق مت کھا¶ (4:10)
25 یتیموں کا خیال رکھو (2:220)
26 ایک دوسرے کا مال ناجائز طریقے سے مت کھا¶ (4:29)
27 کسی جھگڑے کی صورت میں لوگوں کے درمیان صلح کرا¶ (49:9)
28 بدگمانیوں سے بچو (49:12)
29 گواہی کو مت چھپا¶ (2:283)
30 ایک دوسرے کے بھید نہ ٹٹولا کرو اور کسی کی غیبت مت کرو (49:12)
31 اپنے مال میں سے خیرات کرو (57:7)
32 مسکین غریبوں کو کھانا کھلانے کی ترغیب دو (107:3)
33 ضرورتمندوں کو تلاش کر کے اُن کی مدد کرو (2:273)
34 کنجوسی اور فضول خرچی سے اجتناب کرو (17:29)
35 اپنی خیرات لوگوں کو دکھا نے کے لیئے اور احسان جتا کر ضائع مت کرو (2:264)
36 مہمانوں کا احترام کرو (51:26)
37 بھلائی پر خود عمل کرنے کے بعد دوسروں کو اس کی ترغیب دو (2:44)
38 زمین پر فساد مت کرو (2:60)
39 لوگوں کو مسجدوں میں اللہ کے ذکر سے مت روکو (2:114)
40 صرف اُن سےلڑوجوتم سے لڑیں (2:190)
41 جنگ کے آداب کا خیال رکھو (2:191)
42 جنگ کے دوران پُشت مت پھیرنا (8:15)
43 د ین میں کوئی زبردستی نہیں (2:256)
44 تمام پیغمبروں پر ایمان لا¶ (2:285)
45 حالتِ حیض میں عورتوں سے جماع نہ کرو (2:222)
46 مائیں بچوں کو دو سال تک دودھ پلائیں (2:233)
47 خبردار زنا کے قریب کسی صورت میں نہیں جانا (17:32)
48 حکمرانوں کو اہلیت کی بنیاد پر منتخب کرو (2:247)
49 کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ مت ڈالو (2:286)
50 آپس میں تفرقہ مت ڈالو (3:103)
51 کائنات کی تخلیق اور عجائبات پر گہری غوروفکر کرو (3:191)
52 مرد اور عورت کو اعمال کا صلہ برابر ملے گا (3:195)
53 خون کے رشتوں میں شادی مت کرو (4:23)
54 مرد خاندان کا حکمران ہے (4:34)
55 بخیلی و کنجوسی مت کرو (4:37)
56 حسد مت کرو (4:54)
57 ایک دوسرے کا قتل مت کرو (4:92)
58 خیانت کرنے والوں کے حمایتی مت بنو (4:105)
59 گناہ اور ظلم وزیادتی میں تعاون مت کرو (5:2)
60 نیکی اور بھلائی میں تعاون کرو (5:2)
61 اکثریت میں ہونا سچائی کا جواز نہیں (6:116)
62 عدل و انصاف پر قائم رہو (5:8)
63 جرائم کی سزا مثالی طور پر دو (5:38)
64 گناہ اور بد اعمالیوں کے خلاف بھرپور جدوجہد کرو (5:63)
65 مردہ جانور٬ خون٬ سور کا گوشت ممنوع ہیں (5:3)
66 شراب اور منشیات سے بچو (5:90)
67 جوا مت کھیلو (5:90)
68 دوسروں کے معبودوں کو بُرا مت کہو (6:108)
69 لوگوں کو دھوکہ دینے کی خاطر ناپ تول میں کمی مت کرو (6:152)
70 خوب کھا¶ پیو مگر حد سے تجاوز نہ کرو (7:31)
71 مسجدوں میں عبادت کے وقت اچھے کپڑے پہنو (7:31)
72 جو تم سے مدد اور حفاظت و پناہ کا طلبگار ہو اسکی مدد اور حفاظت کرو (9:6)
73 پاکیزگی اختیار کرو (9:108)
74 اللہ کی رحمت سے کبھی نا اُمید مت ہونا (12:87)
75 لاعلمی اور جہالت کی وجہ سے کیے گئے بُرے کام و گناہ اللہ معاف فرما دے گا (16:119)
76 لوگوں کو اللہ کی طرف حکمت اور بہترین نصیحت کے ساتھ بلا¶ (16:125)
77 کوئی کسی دوسرے کے گناہوں کا بوجھ نہیں اُٹھائے گا (17:15)
78 مفلسی و غربت کے خوف سے اولاد کا قتل مت کرو (17:31)
79 جس بات کا علم نہ ہو اُس کے پیچھے مت پڑو (17:36)
80 بے بنیاد اور لغو کاموں سے پرہیز کرو (23:3)
81 دوسروں کے گھروں میں بلا اجازت مت داخل ہو (24:27)
82 جو اللہ پر یقین رکھتے ہیں٬ اللہ اُن کی حفاظت فرمائے گا (24:55)
83 زمین پر عاجزی و انکساری سے چلو (25:63)
84 اپنی دنیاوی زندگی کو نظرانداز مت کرو (28:77)
85 اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو مت پکارو (28:88)
86 ہم جنس پرستی سے اجتناب کرو (29:29)
87 اچھے کاموں کی نصیحت اور برے کاموں کی ممانعت کرو (31:17)
88 زمین پر شیخی اور تکبر سے اِترا کر مت چلو (31:18)
89 عورتیں اپنے بنا¶سنگھار کی نمائش مت کریں (33:33)
90 اللہ تمام گناہ معاف کردے گا سوائے شرک (39:53)
91 اللہ کی رحمت سے مایوس مت ہو (39:53)
92 برائی کو بھلائی سے دفع کرو (41:34)
93 مشورے سے اپنے کام سرانجام دو (42:38)
94 تم میں سے زیادہ عزت والا وہ ہے جس نے سچائی و بھلائی کو اختیار کیا ہو (49:13)
95 دین میں رہبانیت کا کوئی وجود نہیں (57:27)
96 اللہ کے ہاں علم والے کے درجات بلند ہیں (58:11)
97 غیرمسلموں کے ساتھ منصفانہ سلوک و احسان اور اچھا برتا¶ کرو (60:8)
98 اپنے آپ کو نفس کی حرص سے پاک رکھو (64:16)
99 اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو٬ وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے (73:20
یااللہ پاک پیارے نبی ﷺ کے صدقہ شیطان مردود کے شر سے بچا کر دنیا اور آخرت میں کامیابی عطا فرما

تحریر :۔ ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
May 21 - Federal Minister for National Food Security and Research Sikandar Hayat Khan Bosan addressing at the 85th General Session of OIE. APP
Previous Post عالمی تنظیم برائے حیاتیاتی صحت کا دیہی علاقوں سے غربت کے خاتمے میں اہم کردار ہے
Next Post پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز سے21 کلو ہیروئن برآمد
PIA recovered 21kg of heroin from a London-bound flight

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.