counter easy hit

پاکستان میں ایڈز کے 94ہزار مریض، علاج کیلئے 20سینٹرز

94 thousand AIDS patients in Pakistan,

94 thousand AIDS patients in Pakistan,

اسلام آباد……سینٹ کمیٹی کو بتایاگیاکہ ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 94ہزار ہے جبکہ ہرسال تپ دق کےمریضوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ بڑھ رہی ہے۔چیئرمین کمیٹی کاکہناہےکہ بچوں کوپولیو کےقطرے نہ پلانےوالےوالدین کےشناختی کارڈز بلاک کردیےجائیں ۔سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی پسماندہ علاقہ جات کا اجلاس عثمان خان کاکڑ کی زیرصدارت ہوا۔ نیشنل ہیلتھ سروسز ڈویژن نےبتایا کہ پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کا تخمینہ 52ہزار ، سندھ 21 میں ہزار جبکہ بلوچستان میں 14اور کے پی میں 4700ہے۔تاہم ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 14579ہے جن میں سے 7535 کا علاج جاری ہے،سال 2014میں پنجاب میں 16بچے ایڈز کی بیماری ساتھ لے کر پیدا ہوئے، تاہم 2015میں کسی بچے میں ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، ایڈز کے علاج کے لیے ملک میں 20سینٹرز موجود ہیں ۔ ارکان کمیٹی کاکہناتھاکہ ایڈز کی روک تھام کی آگاہی مہم تیز کی جائے ۔