counter easy hit

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 1خاتون سمیت 9افراد زخمی

9 persons including

9 persons including

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ٹریفک کے مختلف حادثات میں 1خاتون سمیت 9افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ روڈ نزد ڈلہ چندہ سنگھ تیز رفتار موٹرسائیکل رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجہ میں 13سالہ آمنہ ،شاہ کوٹ روڈ نزد لاہورموڑ تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 16سالہ محسن ،شاہ کوٹ پہاڑی سے پاؤں سلپ ہو نے سے 16 سالہ نعیم ،مانگٹانوالہ موڑ کھنڈہ روڈ نزد پی ایس او پمپ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گدھا گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 12سالہ کاشف ،17سالہ عنصر اور18سالہ طارق ،صفدرآباد روڈ نزد سلار والا تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پھسل گئی جس کے نتیجہ میں 13سالہ خلیل ،16سالہ یاسین اور18سالہ ارسلان گر کر شدید زخمی ہو گئے ان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا۔