counter easy hit

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 9افراد زخمی

9 people injured

9 people injured

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 9افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق سانگلہ پنڈی بھٹیاں روڈ نزد تتراں والا سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 55سالہ طارق ،مانگٹانوالہ روڈ نزد نبی پور پیراں تیز رفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 16سالہ جاوید ،16سالہ شعیب اور دو بھائی 08سالہ ابرار اور 10سالہ فیصل ،بچیانہ روڈ نزد ظفر وال سٹاپ تیز رفتار ویگن والے نے ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں 26سالہ علی شیر،شاہ کوٹ سٹی نزد ننکانہ موڑ تیز رفتار کیری ڈبہ والے نے 50سالہ راہگیر ریاض کو ہٹ کیا ،ہاؤسنگ کالونی نزد مسجد قباء تیز رفتار کار والے نے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں 45سالہ صفدر حسین اور40سالہ زاہد گر کر شدید زخمی ہو گئے ان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا۔