counter easy hit

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2خواتین سمیت 9افراد زخمی

9 people, including

9 people, including

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2خواتین سمیت 9افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق وار برٹن روڈ نزد کیراں والا سٹاپ تیز رتار موٹر سائیکل بے قا بو ہو کر گدھا گاڑی سے ٹکرایا جس کے نتیجہ میں24سالہ عرفان علی ،مین جی ٹی روڈ نزد مانانوالہ سٹی تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 26سالہ یاسین اور27سالہ شہباز،وار بر ٹن روڈ نزد کھڈاں والا سٹاپ تیز رفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 50سالہ رسولاں بی بی ،60سالہ غلام قادر،40سالہ سمیرا بی بی اور32سالہ ریاض ،مین جی ٹی روڈ نزد ٹی ایچ کیو شاہکوٹ تیز رفتار موٹر سائیکل نے دوسری موٹر سائیکل کو پیچھے سے ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں 30سالہ عطاء الرحمان اور25سالہ عبدالعزیز گر کر شدید زخمی ہو گئے ان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا۔