counter easy hit

جاپان میں برفانی تودہ گرنے سے 8 طالب علم ہلاک

ٹوکیو: جاپان میں کوہ پیمائی کے لیے آنے والے اسکول طلبہ کے گروپ پر برفانی تودہ گرنے سے 8 طلبا ہلاک جب کہ 30 زخمی ہوگئے۔

8 students killed by falling avalanche in Japan

8 students killed by falling avalanche in Japan

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوکیو کے قریب ناسو کے پہاڑی علاقے میں 52 طالب علموں اور 11 اساتذہ پر مشتمل گروپ کوہ پیمائی کے لیے علاقے میں موجود تھا کہ اچانک برفانی تودہ طالب علموں پر آگرا جس کی زد میں آکر 8 طالب علم ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔  حکام کے مطابق علاقے میں خراب موسم کی وارننگ جاری کی گئی تھی اور گزشتہ 2 دنوں سے مسلسل برفباری کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website