تہران: ایران میں گزشتہ سال پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملوں کے جرم میں 8 افراد کو سزائے موت سنادی گئی۔

ان حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی جس کے بعد حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے بعض کا تعلق داعش سے بتایا گیا۔عدالت نے 8 ملزمان کو سزائے موت سنادی جب کہ 18 دیگر کا ٹرائل جاری ہے ، سزائے موت کے ملزمان کو سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے 20 دن کی مہلت دی گئی ہے۔








