counter easy hit

چاروں صوبوں کا 8 ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے روس سے رابط

ہیلی کاپٹر دہشتگردی سے نمٹنے اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے استعمال میں آئینگے، پنجاب نے حتمی معاہدہ کر لیا، سندھ 3، بلوچستان 2، خیبرپختونخوا 2، پنجاب ایک ہیلی کاپٹر خریدیگا

8 helicopters purchase from Russia for the four provinces

8 helicopters purchase from Russia for the four provinces

لاہور:  چاروں صوبوں نے 8 ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے روس سے رابطہ کر لیا،ہیلی کاپٹر دہشت گردی سے نمٹنے اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے استعمال میں آئینگے ،پنجاب حکومت دوسرے صوبوں کی نسبت تقریباً 50 کروڑ روپے سستا ہیلی کاپٹر خریدے گی، قیمت سوا دو ارب کے بجائے تقریباً ایک ارب اسی کروڑ ہو گی، قیمت کم کرانے میں وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی شامل ہے۔ پنجاب حکومت نے ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لئے روس سے حتمی ایم او یو بھی سائن کر لیا ہے ، دیگر صوبے دو ارب سے تقریباً اڑھائی ارب روپے کا ایک ہیلی کاپٹر خرید رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت 3، بلوچستان 2، خیبرپختونخوا 2جبکہ پنجاب ایک ہیلی کاپٹر خرید رہاہے دیگر صوبوں کے معاملات روس کے ساتھ تاحال زیرغور ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو روس نے سوا دو ارب روپے کا ہیلی کاپٹر دینے کا فیصلہ کیا تھا اور تقریباً ایک ماہ قبل وزیراعلیٰ نے سرکاری خزانے سے ایک ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی، جس کے بعد وزیراعلیٰ کے خصوصی حکم پر سیکرٹری مائنز اینڈ منرل ڈاکٹر ارشد اور ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو خصوصی طورپر روس بھجوایا گیا، جنہوں نے ٹرانسپورٹریشن، انشورنس ،سپیرئیر مٹیرئیل پر آنیوالے اخراجات مزید کم کروائے اور کئی چارجز روس سے معاف کرا لئے اس لئے پنجاب کیلئے ہیلی کاپٹر کی قیمت کم ہو گئی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت پورے خطے میں انتہائی کم قیمت پر ہیلی کاپٹر روس سے خرید رہی ہے۔ شہبازشریف نے ہیلی کاپٹرکی خریداری کے معاملے کو خود مانیٹر بھی کیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے پیسے روس کوتین قسطوں میں دئیے جائیں گے جبکہ پہلی قسط بھجوادی گئی ہے اور ایک سے ڈیڑھ ماہ تک نیا ہیلی کاپٹر پنجاب حکومت تک پہنچ جائے گا۔ اس حوالے سے ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب حکام نے تصدیق کی کہ روس کیساتھ معاملات طے ہو چکے ، باقی صوبوں سے سستاہیلی کاپٹر خرید رہے ہیں۔ سندھ اوربلوچستان حکومت کے ایس اینڈ جی اے ڈی حکام نے تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لئے معاملات زیرغور ہیں جبکہ خیبرپختوانخوا ایس اینڈ جی اے ڈی حکام نے بارہا رابطوں کے باوجود بات کرنے سے گریز کیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ارشد نے تصدیق کی کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا ایک سے زائد ہیلی کاپٹرز کی خریداری کر رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website