counter easy hit

کراچی: لائنز ایریا میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 7 مشتبہ افراد گرفتار

 7 suspects

7 suspects

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ لائنز ایریا میں رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
کراچی: (یس اُردو) لائنز ایریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت فیصل اور گووند کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔ زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ادھر ڈالمیا بحری یونیورسٹی کے قریب ڈکیتی مزاہمت کے دوران شہزاد نامی شخص زخمی ہوا۔ دوسری جانب لائنرز ایریا دھوبی گھاٹ اور اطراف میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران مخصوص گلیوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ سرچ کے دوران 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔