counter easy hit

رونالڈینو سمیت7 فٹبالرز پاکستان پہنچ گئے

برازیل کے انٹرنیشنل اسٹار فٹبالر رونالڈینو اور روبرٹو کارلوس سمیت 7 کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے فٹ بال آگئی ہے کیونکہ برازیلین فٹبالر رونالڈینو، روبرٹو کارلوس، رائن گگز، رابرٹ پائرز، فرانسس نکلولس اینلکا، جارج بوٹنگ اور ڈیوڈ جیمز پر مشتمل

7 footballers including Ronaldinho arrived in Pakistan

7 footballers including Ronaldinho arrived in Pakistan

7 انٹرنیشنل آئیکون کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ کھلاڑی خصوصی طیارے سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں سے وہ کراچی آئیں گے۔ فٹبالرز پاکستان میں دو نمائشی فٹبال میچز میں حصہ لیں گے۔

نمائشی میچوں میں سے پہلا میچ آج کراچی میں ہاکی کلب آف پاکستان میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا اتوار کو لاہور میں ہوگا۔ میچز سیون اے سائیڈ ہیں جن میں ایک ٹیم رونالڈینو کی ہوگی جب کہ دوسری کی قیادت رائن گگز کریں گے۔ فٹبال شائقین ان میچوں کے لیے کافی پرجوش نظر آتے ہیں اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پر بھی بے حوش ہوش ہیں۔ جب کہ کراچی اور لاہور دونوں شہروں کے شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو سامنے کھیلتے دیکھنے کے لیے میچوں کی ٹکٹ حاصل کرنے کےلیے بھی کافی سرگرم ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website