counter easy hit

تھر میں مزید 7 بچے جان کی بازی ہار گئے

7 children lost their

7 children lost their

تھرپارکر……تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کےباعث آج مزید 7بچے جان کی بازی ہار گئے، رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد96 ہوگئی۔
تھر کے صحرا میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، ڈیپلو کے نواحی گاؤں گلہاؤ میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث دو بچے انتقال کرگئے جبکہ کھین سر کے سرکاری اسپتال میں دو دن اور مٹھی کے نواحی گاؤں گوگے سر میں دو ماہ کا بچہ انتقال کر گیا۔مٹھی کے نجی اسپتال میں غذا کی کمی کی وجہ سے نومولود بچہ دم توڑ گیا،بچے کی والدہ بھی بچے کی پیدائش کے کچھ دیر بعد انتقال کرگئی، کلوئی اور مٹھی میں بھی ایک دن اور تین ماہ کی دو بچیاں انتقال کرگئیں۔