counter easy hit

نیوزی لینڈ میں 7.4 شدت کا زلزلہ، پاکستانی کرکٹ ٹیم ہوٹل سے باہر آگئی

7.4 magnitude earthquake in New Zealand, team come out of the hotel

7.4 magnitude earthquake in New Zealand, team come out of the hotel

کراسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 7.4 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کافی دیر تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔ دوسری جانب کرائسٹ چرچ کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک صرف ایک سڑک پر گڑھا پڑنے کی خبر سامنے آئی ہے تاہم مزید کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جب کہ امدادی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہاہے ہے تاہم لوگ احتیاط سے کام لیں ۔

امریکی جیولیو جیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ سے دور شمال مشرق میں 91 کلومیٹر اور گہرائی 11 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کرائسٹ چرچ میں موجود ویمن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل سے باہر آگئے، پاکستانی ٹیم کو آج نیلسن سے کرائسٹ چرچ کے لیے روانہ ہونا تھا۔

واضح رہے کہ 2011 میں 6.3 شدت کے زلزلے نے کرائسٹ چرچ میں شدید تباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں 185 افرادہلاک ہوگئے تھے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website