counter easy hit

مسکراہٹیں بکھیرنے والے معین اخترکی 66 ویں سالگرہ

66th birthday of Bring to smiles Moin Akhtar's

66th birthday of Bring to smiles Moin Akhtar’s

 کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار معین اختر کی 66 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

24 دسمبر1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والے معروف اداکارمعین اخترفن کی دنیا کا ایسا ستارہ ہے جو شائقین کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے، انہوں نے 16 سال کی عمر میں فنی سفرکا آغاز اسٹیج ڈراموں سے شروع کیا۔ اسٹیج ڈراموں ’’بڈھا گھر پہ ہے‘‘ اور ’’بکرا قسطوں پر‘‘ نے معین اختر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جب کہ’’روزی‘‘،’’ففٹی ففٹی‘‘،’’ہاف پلیٹ‘‘،’’شوٹائم‘‘،’’انتظار فرمایئے‘‘اور’’آنگن ٹیڑھا‘‘ ان کے یادگار ڈرامے ہیں۔ٹی وی پر جہاں انہوں نے انور مقصود اور بشریٰ انصاری کے ساتھ مل کر کئی شاہکار پروگرام پیش کیے وہیں منچلے نوجوان سے لے کر ایک سنکی بوڑھے تک کے جو کردار انھوں نے ادا کیے انہیں دیکھ کر آج بھی ہونٹوں پر ہنسی مچل جاتی ہے جب کہ معین اختر کو ان کی ہمہ جہت فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی اہم قومی اور بین الاقوامی  ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔پاکستان کے لیے فخر کا باعث بننے والے معین اختر 2011  کوکراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے لیکن ان کی یادیں آج بھی کروڑوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website