counter easy hit

ستمبر6 اور افواج پاکستان کے قربانی۔

تحریر شاہدانہ حمید پشاور

ستمبر6 سن 1965  کو گزرے ہوئے 50 سال ہو چکے ہیں یہ دن ہماری عسکری تاریخ کا انتہائی اہم ترین دن ہے یہ دن ہمیں جنگ ستمبر کے ان دنوں کی یاد دلاتا ہے جب ہمسایہ ملک نے رات کی تاریکی میں ہمارے وطن عزیز پر حملہ کیا اور کہا کہ صبح کا ناشتہ ہم لاہور میں کریں گے پاکستان کے اُس وقت صدر جنرل ایوب نے 6 ستمبر کی صبح کا اعلان جہاد کے تاریخی الفاظ کہے بھارت یہ بھول گیا ہے کہ اس نے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھنے والوں کو للکارا ہے اور شیر چاہے سویا ہوا بھی ہو شیرہی ہوتا ہے۔ اُس دن پاکستان کے شیروں نے پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ ساتھ دیا ۔ان کے ساتھ پوری یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا۔ یہ جنگ پاکستانی اور مسلح افواج کی وہ مشترکہ جدوجہد تھی جو آنے والی نسلوں کےلئے مثال بنی۔وہی قومیں دنیا میں اپنا وجود برقرار رکھتی ہیں اور زندہ رہتی ہیں جو اپنا مضبوط دفاع رکھتی ہے پاکستانی قوم نے 6 ستمبر 1965 کی شب غیر اعلانیہ جنگ کا مقابلہ کرکے ثابت کیا کہ وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔آزادی کے بعد اور کئی جنگوں کے بعد پاکستان نے بہت اتار چڑھاؤ دیکھے لیکن میں پختہ یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ ہمارا ملک آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور پاکستانی قوم پہلے سے زیادہ پر جوش اور پرعزم ہے۔ آج اللہ کے فضل وکرم سے اور قوم کی دعاؤں سے افواج پاکستان اور سیکیورٹی کے تمام اداروں نے بے پناہ کوشش اور قربانی دیتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا ہے اور ریاست کی بالادستی قائم ہو گئی ۔ایک مشکل اور پیچیدہ سفر کے بعد حاصل ہونے والی کامیابی کو مکمل اور پائیدار بنانے کیلئے ریاست کے تمام اداروں کو پورے خلوص نیت کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔کیونکہ اس کامیابی اور آزادی کا سہرا قوم کے شہیدوں اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کے سر ہے ۔
آخر میں وطن کے دفاع کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہوں اوراِس دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ شہیدوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔
پاک فوج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد

نوٹ: یس اردونیوز اور اس کی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ yesurdu@gmail.com  پر ای میل کردیجیے۔
 

 

6, september, 1965, when, our, martyrs, set, an, example, of, sacrifice, shahida hameed, peshawar

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website