ٹیکسلا: تھانہ صدر کے علاقے میں گھریلو تنازعے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا گیا ہے جب کہ ایک خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

6 people killed by the maternal nephew of a domestic dispute in Taxila
یس نیوزکے مطابق ٹیکسلا میں واہ کینٹ کے علاقے لوسر شرفو میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو پہلے تحصیل اسپتال واہ کینٹ اور پھر تشویش ناک حالت کے باعث راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کلثوم نے پولیس کے سامنے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کردیا ہے، جس میں اس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص اس کی مقتول مالکن فوزیہ کا بھانجا فہد تھا، گھر کے دیگرافراد قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کے لیے میاں چنوں گئے تھے۔ ملزم نے 4 ملازمین کو عینی شاہد ہونے پر قتل کیا۔ایس ایچ او تھانہ واہ صدر یاسرکیانی کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں میاں بیوی اورچارگھریلو ملازم شامل ہیں، قتل ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ٹیکسلا تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیئے گئے ہیں جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھجوادی گئیں ہیں۔








