counter easy hit

پنجاب کی 6 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

لاہور:  پنجاب کی 6 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر ملک رفیق رجوانہ نے حلف لیا۔ شوکت جاوید، وقاص ریاض، ظفر محمود نگران کابینہ کا حصہ ہونگے، زیڈ ایم رضوی ، انجم نثار، جواد ساجد بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

6-member caretaker cabinet cabinet took oathیاد رہے 8 جون کو پروفیسر حسن عسکری نے گونرپنجاب سے نگران وزیراعلیٰ کاحلف اٹھایا۔ ڈاکٹر حسن عسکری گورنر ہاؤس پہنچے تو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے اُنہیں سلامی پیش کی جس کے بعد اُنہوں نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ون آن ون ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد گورنر پنجاب نے نگران وزیراعلیٰ سے اُن کے عہدے کا حلف لیا۔ ناسازی طبع کے باعث سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تقریب میں شرکت نہ کی جبکہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت میں سے بھی کوئی بھی عہدیدار تقریب میں شریک نہ ہوا۔

پروفیسر حسن عسکری نے 1968 میں پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور انگریزی ادب میں بی اے آنرز کیا، 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کی، پروفیسرحسن عسکری کو 23 مارچ 2010 کو صدر پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا، حسن عسکری مصنف، معروف سیاسی تجزیہ کار ہیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے چار اہم کتابیں سیاست اور ملٹری پر لکھیں، انکی لکھی گئیں کتابیں بہت ہی مقبول ہوئیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری سٹاف کالج، پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی لیکچرر بھی دیتے رہے۔ حسن عسکری دنیا نیوز کے پروگرام تھینک ٹینک کا حصہ رہے۔