counter easy hit

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 6افراد زخمی

6 hurt in road

6 hurt in road

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ٹریفک کے مختلف حادثات میں 6افراد زخمی جبکہ 1شخص بلیچ پینے سے حالت غیر۔ تفصیلات کے مطابق سانگلہ صفدرآباد روڈ تیز رفتار موٹر سائیکل راہگیر سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 45سالہ ایم اسلم ،21سالہ ایم شہبازاور21سالہ ایم منیر ،مانانوالہ روڈنزد چندر کوٹ سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل پر اچانک چکر آنے سے 37سالہ طارق ،وار برٹن روڈ نزد چونگی نمبر1تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ نے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں 30سالہ خادم حسین اور35سالہ رضوان گر کر شدید زخمی ہو گئے ،شاہ کوٹ روڈ ڈھاری بھٹیاں دی گھریلو جھگڑے کی بناء پر 20سالہ ایم عرفان نے بلیچ پی لیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی ان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔