counter easy hit

روس میں 50 کتابیں جلا دیں گئیں ، 500 لائبریریوں سے ہٹا دی گئیں

50 books were burned in Russia

50 books were burned in Russia

ماسکو….. روسی حکام نے 50 سے زائد کتابیں جلا دی ہیں جبکہ 500 سے زائد دیگر کتابوں کو کالج لائبریریوں سے ہٹا دیا گیا ہے
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان کتابوں میں ایسے خیالات موجود ہیں جو روسی نظریات کے خلاف ہیں۔جن کتابوں کو جلایا یا ہٹایا گیا ہے وہ امریکا میں قائم ایک تنظیم سوروز فنڈکی رقوم سے چھاپی گئی تھیں۔اس فنڈ کو گزشتہ برس نومبر میں ناپسندیدہ ایجنٹ یا ادارہ قرار دیتے ہوئے اسے روس میں کام کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ان کتابوں کو روس کے شمال مغربی علاقے کومی میں واقع دو کالجوں سے ہٹایا گیا ہے۔ ان میں سے بعض کُتب کو بعد ازاں اسکول کے ایک احاطے میں جلا دیا گیا۔کومی کے وزیر تعلیم کی طرف سےلکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ان کُتب کو ایک صدارتی نمائندے کی طرف سے جاری کردہ ایک تحریری درخواست پر ہٹایا گیا ہے۔