counter easy hit

سرکاری لکڑیاں چوری کرتے ہوئے سرکاری گارڈ سمیت 5ملزمان موقعہ سے گرفتار

5 suspects arrested

5 suspects arrested

ٍسرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی) ویلڈن ACمحمد شعیب نسوانہ سرائے عالمگیر۔۔۔سرکاری لکڑیاں چوری کرتے ہوئے سرکاری گارڈ سمیت 5ملزمان موقعہ سے گرفتار ،بلاک آفیسر فرار ،مقدمہ درج ،تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرسرائے عالمگیر محمد شعیب نسوانہ نے شکایات پربمعہ سرکاری ملازمین سرکاری جنگل رکھ پبی سرکار کریالہ کے مقام پر چھاپہ مار کرمحکمہ جنگلات کے سرکاری گارڈ محمد یونس ،بلاک آفیسرمحمد شبیرکی ملی بھگت سے ملزمان محمد زمان ،محسن منیر ،علی حسن ،عمر عباس ،ظفر اقبال سکنہ گوجرہ کو سرکاری جنگل سے لکڑیاں چوری کر تے ہوئے موقعہ سے گرفتار کر لیا جبکہ بلاک آفیسرمحمد شبیرموقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، چوری کی گئی لکڑیوں سے لدی ہوئی ٹریکٹرٹرالی بھی قبضہ میں لے لی ،پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔