counter easy hit

ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک

5 militants killed, CTD action in Dera Ghazi Khan

5 militants killed, CTD action in Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازی خان: سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ دہشت گردوں کے 4 ساتھی فرار ہوگئے۔

یس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے رکھ روجھان میں 9 سے 10 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی گئی جس کے دوران دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے 4 ساتھی فرارہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے جن کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے تھا جب کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور اہم سرکاری عمارتوں کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website