counter easy hit

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 5افراد زخمی

5 injured

5 injured

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ٹریفک کے مختلف حادثات میں 5افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق سانگلہ شاہ کوٹ نزد کوٹلہ سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل پر 20سالہ محمد وسیم چکر آنے کیوجہ سے ،مانانوالہ روڈ نزد ویلکم گیٹ تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 21سالہ افتخار اور30سالہ محسن ،نزد تھانہ صدر شاہ کوٹ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ڈالے سے ٹکرایاجس کے نتیجہ میں 24سالہ احمد علی اور16سالہ عبداللہ گر کر شدید زخمی ہو گئے ان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں داخل کروا دیا۔